20 جون، 2026، 6:26 PM

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا، صہیونی میڈیا

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا، صہیونی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ٹرمپ نے نتن یاہو کا فون اُٹھانا بھی بند کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی ٹیلی فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے صہیونی سیاسی تجزیہ کار متی تاچفلد کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے بعد واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیلی حکام کو مذکورہ معاہدے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امریکی حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ اسرائیل امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے رہنما اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ پر حملوں کے تسلسل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

News ID 1939866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha